امن و محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ‘ ڈاکٹر ذاکر نائیک

37
لاہور:وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق انٹرفیتھ لیڈر شپ میٹ اپ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی۔ خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں انٹر فیتھ لیڈر شپ میٹ اپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے علما و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں، پاکستانی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی ہے، ہمیں خدا اور اس کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا چاہیے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے علما و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماو مشائخ کی خوبصورت محفل سجانے کے لیے مولانا عبدالخبیر آزاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پوری دنیا میں دین اسلام کی دعوت میں پیش پیش ہیں، ذاکر نائیک سے ملنے اور ان کے خیالات سے مستفید ہونے کا اشتیاق پورا ہوا، حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ویلکم کیا، ذاکر نائیک نے پاکستان میں محبت کا پیغام دیا۔