پشاور‘ ثریا بی بی‘صنم جاوید‘ عالیہ حمزہ‘ راجا بشارت کی حفاظتی ضمانت منظور

45

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور راجا بشارت کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر 31اکتوبر تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل آفس سے رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل2 رکنی بینچ نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے لیکن ہمیں اس کی کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کریں کہ ان کے خلاف کتنے مقدمات ہیں۔