پشاور( اسپورٹس ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹیز سے بھی پاکستان کو متعدد کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی ملتے رہے ہیں جو آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ طلبہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہ کر قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک اورنظم و ضبط جیسی بہترین صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں۔