ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور انگلینڈ کے کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ریسکیو 1122ملتان مکمل ہائی الرٹ ہے۔ ایمرجنسی کور پلان پر 100سے زائد ریسکیو اسٹاف، 5 فائر ٹینڈرز، 08 ایمبولینسز، 30 موٹر بائیکس ایمبولینسز ،1 اسپیشل وہیکلز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بیان میں بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ جہاں خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہے ریسکیو 1122کنٹرول روم 24/7 فعل ہے اور میچ کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔