لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے دفاتر کی عارضی طورپر بجلی بحال ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن حکام نے جنریٹر کے ذریعے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیڈکواٹرز میں لائٹس اور پنکھے چلانے کا بندوبست کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام کا موقف ہے کہ حیدر حسین جب بطور سیکرٹری آفس آکر معاملات دیکھ رہے تھے تو انہوں نے بجلی کے بلز کی ادائیگی بروقت یقینی نہیں بنائی، جس سے اب بھاری واجبات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب نے 69 لاکھ روپے کے بلز ادا نہ کرنے پر جمعہ سے ہاکی فیڈریشن کی بجلی بند کر رکھی ہے۔