لاہور (کامرس ڈیسک) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کا چار روزہ دورہ پاکستان دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ برادرانہ تعلقات اور دوستی کے ناقابل تسخیر رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دورہ غیر متزلزل دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے جو کئی دہائیوں سے چین پاکستان تعلقات کی بنیاد ہے،دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔