پاک قطر ماہانہ انکم پلان 1.1508 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان

84

کراچی(کامرس رپورٹر)پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMC) پاکستان میں ایک معروف کمپنی ہے۔یہ کمپنی پاکستان میں پریمیئر اسلامک فنانشل سروسز گروپ،پاک قطر گروپ کا حصہ ہے۔ پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حال ہی میں اپنے شریعہ کمپلائنٹ انکم فنڈ کے تحت پاک قطر ماہانہ انکم پلان (PQMIP) پر ماہانہ منافع کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلان اس زُمرے میں سب سے زیادہ منافع ادا کرنے والے پلانز میں سے ایک ہے۔پاک قطر ماہانہ انکم پلان نے ماہ ستمبر 2024ء کے لیے 1.1508 روپے فی یونٹ منافع منقسم کا اعلان کیا تھا جس میں 20.45 فیصد سالانہ منافع دیا گیا اور یہ 07اکتوبر 2024ء تک کمایا گیا تھا۔ PACRAکی جانب سے پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو’مستحکم آؤٹ لک‘کے ساتھ AM2میں درجہ بند کیا گیا ہے جبکہ پاک قطر ماہانہ انکم پلان کو ’مستحکم آؤٹ لک‘کے ساتھ A+ کا درجہ دیا گیا ہے۔پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرحان شوکت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت ماہ ستمبر 2024 ء کے لیے منافع منقسم کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔اس بارے میں جناب فرحان شوکت نے کہا ’’ہم پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے یونٹ ہولڈرز کے لیے منافع کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ مضبوط اور مستحکم کارکردگی، پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شرکاء کو قدر اور معیار فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔