جوبلی لائف کی جانب سے تین سالہ اسپانسرشپ کا اعلان

96

کراچی ( بزنس رپورٹر )جوبلی لائف نے پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے اشتراک سے تین سال 2024، 2025،اور 2026 کے لئے پاکستان انشورٹیک کانفرنس کی اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے ،اس اشتراک کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جوبلی لائف کے گروپ ہیڈ ریٹیل آپریشنز،مارکیٹنگ اینڈ ایڈمن، فرحان فریدی نے کہا:”جوبلی لائف ہمیشہ جدت کو فروغ دینے کے لیے پر عزم رہتی ہے۔انشورٹیک سمٹ کے لیے پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے ساتھ ہمارا یہ معاہدہ ایک ایسے مستقبل کی طرف ہماری سوچ کواجاگر کرتاہے جہاں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید انشورنس بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ بہترین اور صارف پر توجہ مرکوز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ہمیں ایسے اہم پروگرام کی پشت پناہی پر فخر ہے۔”پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے سی ای او فہد ساجد نے اس موقع پر کہا،”ہم جوبلی لائف انشورنس کو پاکستان انشورٹیک سمٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پرشامل کرنے میں پر جوش ہیں۔ اس شراکت سے مالیاتی اداروں اور فن ٹیک ایکوسسٹم کے درمیان تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے جس کے ذریعے انشورٹیک کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔