ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ

186

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مسلم کھتری برادری کی ٹیموں کے درمیان کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3 کی تیاریوں کے سلسلے میں عباسی جم خانہ کے سبزہ زار اور برقی قمقموں کی روشنی میں منعقدہ ” ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میمورل فلڈ لائٹ لیگ ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ایک میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست جناح اسپورٹس نے نعیم جوبٹ کی تباہ کن بولنگ 4 وکٹوں اور کپتان اویس واڈا کی 49 رنز کی جارحانہ باری کی بدولت مدمقابل تارا اسپورٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا کر لیگ کے تمام پانچوں میچ جیت کر ٹاپ پوذیشن کے ہمراہ سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی جبکہ دوسرے میچ میں نیو زم زم سی سی نے اپنے بولرز ظفر کھتری اور شان ذیشان کی طوفانی بولنگ 4،4 وکٹوں اور شعیب سونیجا کے آل رائونڈ کھیل 2 وکٹیں اور ناقابل شکست 32 رنز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مظبوط حریف الاخوان سی سی کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل کے امکانات کو روشن کرلیا۔ مہمان خصوصی کھتری برادری کی معروف شخصیت اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر رضوان واڈا نے جناح اسپورٹس کے نعیم جوبٹ اور نیو زم زم سی سی کے ظفر کھتری کو تباہ کن بولنگ 4,4 وکٹوں کے حصول پر جبکہ ایک ہزار روپے کومین آف دی میچ نقد ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر آرگنائزر محمد نظام، وقار احمد دوانہ، عمران چوڑی اور شاہد بھی موجود تھے۔ عباسی جم خانہ گرائونڈ نیو کراچی پر کھیلے گئے پہلے میچ میں تارا اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے۔ ایوب کھتری 2 چوکوں کی مدد سے 25، رشید تارا 21 رنز ناٹ آئوٹ اور رضوان عمران 11 رنز ہی ڈبل فگر کو پار کرسکے۔ نعیم جوبٹ عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4، محمد ربی نے 2 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جواب میں جناح اسپورٹس نے 132 رنز کا مطلوبہ ہدف مقررہ 20 اورز سے ایک گیند قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان اویس واڈا نے جارحانہ 49 رنز 42 گیندوں پر 3 زوردار چوکوں اور 3 ہی فلک شگاف چھکوں کی مدد سے بنائے، فاروق کھتری نے کپتان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے 38 رنز میں 4 چوکے لگائے۔ دوسرے میچ میں نیو زم زم سی سی نے ٹاس جیت کر الاخوان سی سی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ الاخوان سی سی کی پوری ٹیم تمام 10 وکٹوں پر بمشکل 100 رنز بناسکی۔
اویس جمالی 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران کھتری 15 رنز بناسکے۔ اننگ کے آغاز ہی سے میڈیم پیسر ظفر کھتری نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض حریف الاخوان سی سی 4 بلے بازوں گرائونڈ سے باہر کا راستہ دکھایا جبکہ اسپنر شان ذیشان نے طلسماتی بولنگ سے صرف 7 رنز کے بدلے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور شعیب سونیجا 23 رنز دے کر 2 وکٹیں سمیٹیں۔ جواب میں فاتح نیو زم زم سی سی نے 16 ویں اورز 5 وکٹیں کھو کر 101 رنز بناکر دوسری کامیابی اپنے کھاتے میں درج کرالی۔