لندن (انٹرنیشنل ڈیسک ) کوپ 16 کے رکن 80 فیصد ممالک ماحولیاتی تحفظ کے منصبوں میں ناکام ہوگئے۔ اب تک صرف 25 ممالک نے منصوبے جمع کرائے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2 سال قبل کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس میں زمین اور سمندر کے قدرتی ماحول کو 30 فیصد تک محفوظ رکھنے، نقصان دہ سبسڈیز پر اربوں ڈالرز کی اصلاحات اور کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے پر ممالک سے عمل کے لیے منصوبے طلب کیے گئے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے تحت حیاتیاتی تنوع سے متعلق اہداف میں سے اب تک ایک بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔