مصر: مسافر بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک ‘25 زخمی

157
مصر میں الٹنے والی بس کو کرین کے ذریعے سیدھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے مشرقی صوبے سویز میں مسافر بس کے الٹنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ مصر کی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سویز کے علاقے عین سخنہ میں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 25 زخمیوں کو سویز میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔