روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ

140
روسی فوج کے میزائل حملوں سے مکان شعلوں میں گھرا ہوا ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فوج نے یوکرین کے میکولایف علاقے پر میزائل حملہ کیا،جس میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے علاقے پر ایس300قسم کے میزائلوں سے حملہ کیا،جس سے ایک ریستوراں ، تجارتی مقامات، گھر اور گاڑیاں متاثر ہوئیں۔دوسری جانب دونیتسک علاقے کی فوجی انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ روس کے حملے میں 5 شہری زخمی ہوئے۔یوکرین کی فضائیہ کی کمانڈ نے اعلان کیا کہ روس نے حملوں میں شاہد ڈرون کا استعمال کیا۔ فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12ڈرون مارگرائے۔