کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں بارش کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں 7 اکتوبر کو شدید بارش شروع ہوئی ،جس کے بعد سے 34ہزار 492 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 34ہزار 484 افراد ملک بھر کے 12 اضلاع میں بارش سے پیدا ہونے والی آفات سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے 5اہم دریاؤں کے 7مقامات کے قریب مزید سیلاب کی وارننگ دی ہے، ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی، سباراگامووا، شمال مغربی اور شمالی صوبوں اور گالے اور ماتارا اضلاع میں کچھ مقامات پر 100 ملی میٹر سے زیادہ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔