کراچی (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سیکرٹری اطلاعات مسرت نیازی نے کہا ہے کہ شہداء 18 اکتوبر کی قربانیوں کو پیپلز پارٹی کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔اس دن ہمارے بہادر کارکنوں نے اپنے خون سے شمع جمہوریت کوروشن کیا،یہ بات انھوں نے اپنے آفس میں خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بحالی جمہوریت کے لیے پی پی پی کے کارکنوں نیجو قربانیاں دیں۔یہ قائد عوام ذولفقارعلی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم تربیت تھی۔مسرت نیازی نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کو حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کا جلسہ عام پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک سنگ میل ٹابت ہوگا۔اس دن ہم اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے۔