دوسرا ٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 5 وکٹیں گنوا کر 259 رنز بنالیے

94

ملتان:پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔

میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود (ناٹ آؤٹ) ہیں جب کہ عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسی طرح ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے 118 رنز بنا ئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز سے کم نہیں، ہم میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔

دریں اثنا انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے ۔ ہمیں پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔