جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا مکمل بھاپ سے بنے سیارے کا مشاہدہ

116

واشنگٹن: جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے مکمل بھاپ سے بنے ایک سیارے کا مشاہدہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زمین سے کم و بیش سو نوری سال دُور واقع اس مکمل طور پر بھاپ سے بنے سیارے کو GJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے، اس سیارے کا ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے  مشاہدہ کرتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ یہ ایک اجنبی اور مکمل طور پر آبی بخارات سے بنا ہوا سیارہ ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر بھاپ سے بنا ہوا یہ سیارہ زمین کے مقابلے میں دُگنے سائز پر مشتمل ہے اور ہمارے سیارے سے تقریباً 3 گنا زیادہ ماحولیاتی حجم رکھتے ہوئے کم و بیش مکمل طور پر بھاپ یعنی آبی بخارات  سے بنا ہوا ہے۔

ماہرین اور تحقیق کار وں کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایسا ہے کہ اس طرح کے سیارے کا مشاہدہ کیا جا رہا ے۔ ایسا لگتا ے کہ یہ سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات کے نتیجے میں بنا ہے اور اسے ہم ایک بھاپ کی  دنیا کا عنوان بھی دے سکتے ہیں۔