مٹاپا کم کرنے والی ادویہ نفسیاتی مرض یا خودکشی کا رجحان پیدا نہیں کرتی

96

طبی ماہرین نے نئے جائزوں اور تجربات کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ مٹاپا کم کرنے والی ادویہ حقیقت میں نفسیاتی امراض یا خودکشی کا رجحان پیدا نہیں کرتیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے والدین یہاں تک کہ معالج بھی اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ بچوں یا نوعمر افراد میں وزن (مٹاپا) کم کرنے والی ادویات نفسیاتی امراض میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں یا پھر خودکشی کا رجحان پیدا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جائزے میں 54 ہزار سے زیادہ امریکی نوجوانوں پر تحقیق کی گئی، جس سے یہ بات غلط ثابت ہوئی۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ ایسے افراد جو مٹاپے  سے بھی پریشان تھے اور انہوں نے ایسی ادویہ بھی استعمال کیں، ان میں خودکشی کے خطرات ایسے دوسرے نوجوانوں کے  مقابلے میں 33 فی صد کم پائے گئے جنہوں نے ایسی ادویہ کا استعمال  نہیں کیا۔