دنیا کی چھوٹی ترین واشنگ مشین جو کپڑے نچوڑتی بھی ہے

95

نئی دہلی:بھارت میں ایک نوجوان نے دنیا کی چھوٹی ترین واشنگ مشین بنا لی جو کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ کپڑے نچوڑتی بھی ہے۔

سیبن سجی نامی نوجوان نے 1.28 انچ لمبی، 1.32 انچ چوڑی اور 1.52 انچ گہری واشنگ مشین بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

عالمی ریکارڈز کا اندراج کرنے والے ادارے نے بھارتی نوجوان کی اس منفرد واشنگ مشین کو دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین قرار دے کر اعزاز سے نوازا ہے۔

ریکارڈ نام کرنے کے لیے سیبن کو اپنی مشین مکمل طور پر فعال دِکھانی تھی جو کپڑے دھونے اور نچوڑنے  کا ایک مکمل چکر کر سکتی ہو۔ یہ واشنگ مشین محض24.94 گرام وزنی ہے۔