آئی پی پیز نے منافع پستول رکھ کر نہیں بنایا: شاہد خاقان عباسی

85
rallies are made successful

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز نے منافع پستول رکھ کر نہیں بنایا، انہوں نےآپ کو معاہدہ دیا۔

 لاہور میں آئی پی پیز کے موضوع پر منعقدہ مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں جب حکومت میں آئے تو 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ۔ بجلی نہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 1900 ارب کی کیپسٹی ادائیگیاں ہیں، حکومتِ پاکستان نے آئی پی پیز کو خود ٹیرف دیا تھا۔  آئی پی پیز نے منافع کمایا ہے لیکن زبردستی نہیں کمایا۔ خود مانتا ہوں کہ آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی۔ حکومت پاکستان نے جو ٹیرف دیا وہی وصول کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن معاہدوں میں ہوئی ہے، آپ نے پاور پلانٹس کی قیمت زیادہ رکھی، پاکستان میں 35ہزار میگا واٹ ہے۔ 11ہزار میگاواٹ ہائیڈل سے بنتی ہے۔ سولر 8سے 10گھنٹے چلتی ہے۔ صارف پیسہ دیتا ہے ۔ آئی پی پیز 10سال پہلے بھی یہی تھے لیکن مسئلہ نہیں تھا۔