ایس سی او سمٹ: اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والی تمام سڑکیں بند

122

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 23ویں سمٹ آج اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے جس میں میزبان پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر معززین شرکت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ پارک روڈ کو بنی گالہ اور راول ڈیم چوک پر کلب روڈ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو کو فیض آباد سے آئی جے پی روڈ تک اور آئی 8 سے کشمیر ہائی وے، کنونشن سینٹر اور بارہ کہو سے مری روڈ تک بند کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، پاکستان آج اور کل (منگل اور بدھ) کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہان کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اس حوالے سے تقریب کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان اور ایران کے پہلے نائب صدر سمیت ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں