بنوں: دہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

83

 بنوں: پولیس لائن کے مرکزی گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پربرقع پوش افراد نے فائرنگ کی جس سے چار پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ جوانوں کی جوابی کارروائی پر 5 حملہ آور مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس کے جوانوں نے بھر پور  دفاع کرتے ہوئے 5حملہ آوروں کو مارنے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب بنوں بکاخیل میں نامعلوم افراد نے ناشتہ خریدتے پولیس اہلکار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔