پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ

93

لاڑکانہ: چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کریکر پھٹنے سے ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے گھر میں دستی بم پھینکنے کی کوشش کی، بم کریکر گھر کی دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کے وقت نثار کھوڑو لاڑکانہ میں اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔