کراچی سول اسپتال : عوام کی سہولیات کیلیے کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم متعارف

108

   کراچی: عوام کی سہولیات کیلیے  سول اسپتال کراچی میں کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم متعارف کروایا ہے، جس سے  مریضوں اور تیمارداروں کو اسپتال کے اندر راستہ تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سول اسپتال کراچی میں کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، اس کا مقصد مریض اور تیمارداروں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔

کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم کے نظام میں مختلف رنگوں کے ذریعے اہم مقامات جیسے او پی ڈی، ایمرجنسی رومز اور خصوصی کلینکس کی طرف رہنمائی کی گئی ہے۔