کراچی: ائیرپورٹ سگنل خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی

99

    کراچی : ائیرپورٹ سگنل خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی، 6 اکتوبر کی شب خود کش حملے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح اسپتال کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  51 سالہ محمد نعیم  6 اکتوبر کی شب اسپتال لایا گیا تھا، نیورو سرجری وارڈ میں زیرعلاج تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جن میں 2 چینی باشندے بھی شامل ہیں۔