سرائیل کی حمایت: عرب امریکن کمیٹی کا صدارتی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

116

واشنگٹن:امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ( اے اے پی اے سی )  عرب کمیونٹی نے  اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت پر صدارتی امیدواروں  کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے اے پی اے سی نے کہاکہ نومبر میں ہونے والے  ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے، صدارتی امیدواروں نے انسانیت پر ظلم کرنے والے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس اپنے متعدد بیانات میں فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی ہے، جس کی بنیادپر ہم انہیں ووٹ  نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا میں رہنے والی مسلم اور عرب کمیونٹی روایتی طور پر ڈیموکریٹ امدواروں کی حمایت کرتی رہی ہے اور 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی کمیونٹی نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکا غزہ جنگ شروع ہونے کے بعدسے اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کی فوجی مدد دے چکا ہے، جس کی بنیاد پر اسرائیل غزہ سمیت لبنان اور شام میں ظلم ڈھا رہا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔