نئی دہلی:بھارت اور امریکا کے درمیان مسلح ڈرونز کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت بھارت، امریکا سے 31 ایم کیو 9 بی اسکائی گارڈین اور سی گارڈین ہائی الٹیٹیوڈ لانف اینڈورینس(ایچ اے ایل ای) ڈرونز حاصل کرے گا۔
دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین 31 مسلح ڈرونز کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکا اور بھارت کے مابین مذاکرات 2018ء میں شروع ہوگئے تھے اور ڈرونز کے حصول سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ بھارت کی سرویلنس اور انٹیلی جنس صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکا سے خریدے جانے والے ڈرونز بھارت کی بحریہ بحیرہ ہند کے علاقوں میں استعمال کرے گی۔