حماس کا جبالیہ میں اسرائیلی قافلے پر حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

132

غزہ: جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملے کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا جب کہ امداد پر مکمل بندش کے باعث بھوک کا غلبہ ہے۔

گزشتہ روز امداد کے لیے جمع لوگوں پر بمباری کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔