سونا آج فی تولہ 700 روپے سستا ہو گیا

91
expensive

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 700 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 275000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 235768 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم ہو کر 2653 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔