اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

121

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے جبالیہ میں الفلوجہ کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بنی سُہیلہ میں اسرائیلی میزائل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوئے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 344 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 98 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے ۔