اربوں کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث 5 افراد گرفتار

83
withdrew money

 اسلام آ باد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر )نے ملک بھر سے اربوں کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث 5 افراد کو گرفتارکرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے فراڈ میں ملوث  افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان  کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم ایسے گروہ کا مرکزی رکن ہے، جو جعلی اور ڈمی یونٹس چلا رہا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق گرفتار ملزمان میں  4 سی ایف اوز شامل ہیں، انہیں لاہور اور فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔