ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی قومی ترانے کے دوران رونے کی وڈیو وائرل

106

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو روتے ہوئے دیکھا گیا ، جس کی وڈیو وائرل ہوگئی ۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نوجوان کپتان فاطمہ ثناء کے والد گزشتہ ہفتے جمعرات کو انتقال کر گئے تھے جس کے بعد وہ پہلی دستیاب پرواز سے فوری طور پر آبائی شہر پہنچ گئیں۔ لیکن نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی گیم میں شرکت کے لیے دبئی واپس پہنچ گئے۔

تاہم میچ شروع ہونے سے قبل وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور قومی ترانے کے دوران رونے لگیں ، جس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور فاطمہ ثنا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کیوی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکی۔ گرین شرٹس کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔