شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: وزیراعظم کا مہمانوں کے اعزازمیں عشائیہ

104
Dinner in Honor of Guests

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلیے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں وزیر اعظم نے عشائیہ دیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام سربراہان مملکت سمیت دیگر مہمانوں کا استقبا ل کیا، اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ ملایا اور دونوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تقریب میں سب سے پہلے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ پہنچے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کل بدھ کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے، جہاں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔