کینسر کی 12 اقسام کی نشاندہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ

136

لندن: طبی ماہرین کے کینسر کی 12 اقسام کی نشاندہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ متعارف کرا دیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ  میں ماہرین نے خون کا ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرایا ہے، جو کینسر کی 12 اقسام کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی مرض کی نشان دہی  کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ علاج عالمی وبا کے دوران استعمال کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی قسم سے تعلق رکھتا ہے، جس کے ذریعے مریضوں کی زندگی کے امکانات میں بہتری سے سالانہ ہزاروں زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

یہ ٹیسٹ جون میں سامنے آنے والے ایک بلڈ ٹیسٹ کے بعد پیش کیا جا رہا ہے جس کے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ ٹیسٹ چھاتی کے سرطان کے اسکین پر واضح ہونے سے برسوں قبل دوبارہ وقوع ہونے کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خون کے چند قطرے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں گے کہ کوئی فرد پھیپھڑے، چھاتی یا مثانے کے کینسر میں مبتلا ہے۔ خون کے ٹیسٹ کی یہ نئی دریافت کینسر کے علاج کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔