آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

237
bilateral security and defense cooperation

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امور اور دوطرفہ سکیورٹی و دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں تعاون پر بیلاروس کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔