26ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

101
Amendment Bill passed

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کےلیے تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی۔

گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔

فضل الرحمان نے کہا تھا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس لے لی گئیں اور امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔