میرپورخاص،گھریلو جھگڑے میں قتل کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

106

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص کے مہران تھانے کی حدود سیال کالونی کے رہائشی گل حسن کو 2014 ء میں سیشن کورٹ کے احاطے میں سیال کالونی کے رہائشی وزیر بھٹی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد مقتول کے بھائی خیرو انڑ کی شکایت پر مہران پولیس اسٹیشن میں ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم پر عدالت میں دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس حوالے سے وزیر بھٹی کے بہنوئی محمد رفیق بھٹی کا کہنا تھا کہ کیس کو گزشتہ سال دوبارہ دہشت گردی کی عدالت میں چیلنج کیا تھا اور مقتول کے لواحقین سے رابطہ کیا گیا تھا جسکے بعد مقتول کے لواحقین نے خون معاف کر دیا تھا اور اپنا تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا۔ اس حوالے سے وزیر بھٹی کے وکیل نبی بخش ناریجو نے کیس کو دوبارہ عدالت میں چیلنج کرنے کے بعد دونوں فریقین راضی ہو گئے اور مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم گرفتار رہا اور حیدر آباد سینٹرل جیل میں 11 سال کی سزا کاٹ چکا ہے، اس لیے اللہ کے واسطے اسے معاف کر دیا مخالف وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت شروع نہ ہو سکی۔ جس کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔