بدین ،بنیادی سہولیات سے محروم دیہی خواتین کو تحفظ دیا جائے

88
بدین ،دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین اپنے خیالات کااظہارکررہی ہیں

بدین (نمائندہ جسارت)دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی سماجی علمی ادبی خواتین شخصیات اور خاتون رہنماؤں کی جانب سے حقوق اور بنیادی سہولیات سے محروم دیہی خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے تعلیم صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی سماجی علمی ادبی خواتین شخصیات اور خاتون رہنماؤں کی جانب سے مختلف پروگرامز کے علاوہ پیغامات اور جاری بیانات میں پاکستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی حقوق اور بنیادی سہولیات سے محروم دیہی خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے تعلیم صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے علاوہ زیادتی تشدد ناانصافی کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی کے علاوہ تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد ان لاکھوں خواتین کی کوششوں کو سراہنا ہے جو دیہات میں رہ کر ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ کیونکہ یہ دیہی خواتین ہی ہیں جو اپنے گھر اور خاندان کی کفالت کرتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں خوراک کی پیداوار اور زرعی اور دیہی ترقی میں اپنا حصہ بھی ڈالتی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی ایڈووکیٹ صائمہ آغا ، یاسمین شاہ ، تنزیلہ قمرانی ، نادیہ مشتاق اور سینیٹر ڈاکٹر خالدہ مندرو اور دیگر کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد نہ صرف مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا اور دیہی علاقوں میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔