نوشہروفیروز،پولیس نے دہشت گرد کو دھماکا خیزمواد سمیت گرفتارکرلیا

41

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم دھماکہ خیز مادہ اور اسلحہ سمیت گرفتار، دیگر ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔نوشہروفیروز سٹی تھانہ پولیس نے دوران گشت مخفی اطلاع پر نوشہروفیروز ، پڈعیدن لنک روڈ نیئر تنیہ پھاٹک جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرکے ایک ملزم کو دھماکہ خیز مادہ اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم امداد ولد علی بخش مری کے قبضے سے2 ہینڈ گرنیڈ (بم)ایک کلاشنکوف بمع مگزین ایک GLI کار اور دیگر سامان برآمد کرکے متعلقہ تھانہ پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ گناہ نمبر ؛ 377/2024قلم؛ 353، 324، 148، 149، 427 پی پی سی ، اینڈ 7 اے ٹی اے، گناہ نمبر؛ 378/2024قلم 23iA سندھ آرمس ایکٹ (نوشہروفیروز سٹی تھانہ) ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ملزمان کسی بڑی واردات کرنے کے ارادے سے جا رہے تھے۔ گرفتار ملزم امداد مری کے اوپر پہلے بھی پڈعیدن اور دریاہ خان مری سمیت مختلف تھانوں پر 8 سے زیادہ سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔