سیونگ سینٹر سکھر میں آئوٹ ڈور بائیو میٹرک ڈیوائس کی عدم دستیابی

59

سکھر (نمائندہ جسارت) سیونگ سینٹر سکھر میں آؤٹ ڈور بایو میٹرک ڈیوائس کی عدم دستیابی کے باعث سینٹر میں آنے سے قاصر بیمار و لاچار معذور ضعیف العمر سینئر سٹیزن اکاؤنٹس ہولڈرز کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا درپیش ہے، متاثرین کی شکایات کے مطابق سیونگ سینٹر میں دیگر بینکوں کی طرح آؤٹ ڈور بائیو میٹرک ڈیوائس موجود نہیں ہے جس کے باعث ایسے ضعیف العمر بیمار یا معذور اکاؤنٹ ہولڈرز جو بایو میٹرک کرانے کیلئے سیونگ سینٹر آنے سے لاچار ہیں اپنے اکاؤنٹ کی بحالی کیلئے مطلوب بایو میٹرک کرایا جانے کی لازمی شرط کو پورا کرنے سے محروم ہیں، دیگر بینکوں میں آؤٹ ڈور بایو میٹرک کرانے کی ڈیوائس موجود ہوتی ہے تاکہ بینک کا عملہ بینک آنے سے معذور اکاؤنٹ ہولڈرز کو گھر پہنچ کر بایو میٹرک کی سہولت فراہم کرتے ہیں تاہم سیونگ سینٹر میں اس طرح کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے، سیونگ سینٹر کا کہنا ہوتا ہے ان کے پاس آؤٹ ڈور ڈیوائس موجود نہیں ہے۔متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سیونگ سینٹرز میں بھی آؤٹ ڈور بائیو میٹرک ڈیوائس فراہم کی جائیں تاکہ بیمار لاچار معذور بزرگ ضعیف العمر اکاؤنٹ ہولڈرز اس سے گھر میں رہ کر استفادہ حاصل کر سکیں۔