خیرپور،اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات پر نوٹس لے لیا

92

خیرپور( جسارت نیوز) اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مختارکار شیراز پھلپوٹو، انسداد تجاوزات فورس اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ شہر کے لقمان، سرکی موڑ، ریلوے پھاٹک، گاڑی پل، خاکی شاہ پل سمیت دیگر علاقوں میں دکانداروں، ریڑھی بانوں اور دیگر کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کرایاگیا۔ انہوں نے سختی سے وارننگ دی کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔