محرابپور،پولیس کاکارنامہ 7 سالہ بچے پر مقدمہ داخل

62

محراب پور(جسارت نیوز)پولیس کا کارنامہ7 سالہ بچے پر پولیس مقابلہ کا مقدمہ داخل، خبر ،پوسٹ چلانے کی پاداش میں محراب پور کے صحافی نعمان عرف مانی مغل پر مقدمہ داخل کر دیا عدالت سے ضمانت منظور ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز نے عبدالقیوم مغل پر مقدمہ نمبر 312 سال 2024 ء درج کرنے پر پوسٹ اور خبریں چلانے پرنیشنل پریس کلب محراب پور کے صدر صحافی نعمان عرف مانی مغل کیخلاف مقدمہ نمبر 313 سال 2024ء داخل کر دیا، محرابپور پولیس کے داخل جھوٹے پر سیشن جج نوشہرو فیروزکی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، ادارہ محراب پور پریس کلب کے زیر اہتمام صحافتی تنظیموں نے ایس ایچ او محراب پور راجا نوید سرفراز کیخلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوںنے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے نعمان عرف مانی مغل کیخلاف مقدمہ کا نوٹس لیکر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے،مورو پولیس کا کارنامہ7سالہ بچے پر پولیس مقابلہ کا مقدمہ داخل، صحافی پر پوسٹیں چلانے پر مقدمہ درج، مورو پولیس کی جانب سے 7سالہ بچے محمد ندیم پر پولیس سے مقابلہ کرنے کا مقدمہ نمبر 493سال 2024ء مورو پولیس تھانہ پر درج کیا ہے۔