شکار پور،بجلی چوروں کیخلا ف کریک ڈائون،17مقدمات درج

104

شکارپور (نمائندہ جسارت)بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 افراد پر مقدمہ 23 لاکھ روپے کی ریکوری۔ تفصیلات کے مطابق ، سیپکو سرکل شکارپور کی جانب سے کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن شہر کے مختلف علاقوں جمانی ہال، پیر واصل شاہ ، جیم خانہ ،لکیدر، شیخ محلہ ، پلازہ سینما ، میرانی محلہ ، نبی شاھ ، اعوان محلہ ، لوہر محلہ سمیت دیگر محلوں میں کیا گیا ، آپریشن منظور احمد سومرو چیف انجینئر آپریشن سیپکو سکھر کی نگرانی میں ایس ای سیپکو صابر علی بگٹی، ایکسیئن حبیب اللہ پنھور، ایس ڈی او محسن اعوان، ایس ڈی او ہوش محمد کی قیادت میں کیا گیا شہر میں بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 17 مقدمات درج ، سیکڑوں بجلی کے میٹر، کنڈا کنکشن منقطع کرکے تاریں ضبط کیے گئے ،بقایاجات کی مد میں 23 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ، ایکسیئن حبیب اللہ پنھور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں ، نادہندگان کنڈا کنکشن والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے عوام بقایاجات جلد جمع کروائیں ،کنڈا کنکشن ختم کرکے قانونی کروائیں تاکہ شکارپور ،جیکب ، کندہکوٹ کو فری لوڈشیڈنگ زون بنایا جائے ،سیپکو ملازم بجلی چوری کروانے میں پکڑے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔