کندھکوٹ ،شہریوں کی امن کیلیے شروع کی گئی تحریک رنگ لانے لگی

103
کندھکوٹ،کچے کے ڈاکوئوں کی سہولت کاری میں ملوث ملزمان پولیس کی حراست میں

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ شہریوں کی امن کیلئے شروع کی گئی تحریک رنگ لانے لگی ڈاکوؤں کے دو ہندو سہولت کار گرفتار ان پر مقدمہ درج سہولت کاری کرنے کا اعتراف کر لیا پولیس نے ویڈیو جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ شہر سمیت ضلع میں کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی جانب سے بیوپاریوں سے بھتہ وصول کرنے کیلئے شہریوں، قوم پرستوں اور کاروباری طبقے کی جانب سے شروع کی گئی تحریک کے نتائج آنے شروع ہو گئے۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کی ہدایات پر اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے ڈاکوؤں کے سہولت کار دو ہندو نوجوان اجیت کمار اور ونیش کمار کو گرفتار کر کے ان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ونیش کمار کنگرانی جو مرزانپور محلّٰے میں رہتا ہے غلّہ منڈی میں گدامی ہے ان پر پولیس نے مقدمے میں مؤقف اپنایا ہے کہ ونیش کمار نے بیوپاری جئے رام داس سے دس لاکھ روپے بھتا لیکر نواب جاگیرانی کو دیے جس میں سے دو لاکھ روپے ونیش کمار کو دیے گئے۔ مقدمے میں نواب جاگیرانی سمیت دیگر کے بھی نام شامل ہیں گرفتار ملزم اجیت کمار خادم حسین عرف خادو بھیو کیلئے کام کرتے تھے اپنے چچا سمیت مختلف تاجروں سے 35 لاکھ روپے بھتا لیکر دیا ان پر بھی اے ٹی سی کا مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں خادم بھیو اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ونیش کمار پولیس کی جانب سے جاری کردی ویڈیو میں اعتراف کرتے ہوئے نواب جاگیرانی کو تاجروں اور خاندان کے بارے میں مکمل معلومات دینے کا اعتراف کیا جبکہ اجیت کمار نے ویڈیو میں کافی تاجروں کے نام دیکر مکمل معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔