محرابپور،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا

44

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور پولیس صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائی میں مصروف ڈکیتی اور چوری واردات کا سلسلہ جاری، آج محراب پور پیروسن رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر تاجر عبد الغنی کھیمٹیو سے 5 لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فون چھین لیا، محراب پور اسپتال میں ایک دوسری واردات میں چابی چور قاری کمبوہ کی موٹر سائیکل چراکر لے گیا، محراب پور پولیس صحافی نعمان عرف مانی مغل اور دیگر صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائی اور جھوٹے مقدمات میں مصروف ہے ،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں نوشہرو فیروز ریگولیٹر کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ڈیوٹی دیکر گھر جانے والے پولیس کانسٹیبل اللہ رکھیو پھل سے موٹر سائیکل، 20 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، ملک پولیس تھانہ کی حدود میں ڈپیارجہ کی کاندرا کالونی کے خاکی اسٹاپ پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور دلدار پرھیار سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، دوسری طرف لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں قتل ہونے والے نوجوان حسین ڈاہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ڈاہری برادری نے خان محمد ڈاہری، اکبر ڈاہری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔ مظاہرین نے ایس ایچ او لاکھا روڈ کو تبدیل کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔