جماعت اسلامی اوباڑو کے زیر اہتمام سیرت کوئز پروگرام کا انعقاد

100

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اوباڑو کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی مولانا مفتی محمد یوسف مزاری کی زیر صدارت نجی اسکولز کے طلبہ کے درمیان سیرت کوئز پروگرام منعقد ہوا ، جس میں دس سے زائد پرائیویٹ اسکولز کے طلبہ نے حصہ لیا ، کامیاب طلبہ وطالبات کو انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممتاز حسین سہتو ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان جبکہ دیگر مہمانان میں معروف ادیب ، صدر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی گھوٹکی اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گھوٹکی سردار احمد تبسم گڈانی، میاں محمد اسلم قادری صدر سنی تحریک صوبہ سندھ ، علامہ لیاقت علی محمدی صدر شیعہ علما کونسل تحصیل اباڑو ، ساجد حسین دایو صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گھوٹکی ، حاجی اکبر علی گمب سیاسی وسماجی شخصیت اباڑو ، مولانا عبد الجبار سومرو امیر جماعت اسلامی مقام اباڑو ، غلام قادر سیٹھار امیر جماعت اسلامی تحصیل اباڑو ،حافظ مولا بخش مزاری کونسلر جماعت اسلامی بیروٹا ، حاکمِ علی شیخ صدر جے آئی یوتھ ضلع گھوٹکی ، مولانا علی حسن منصوری نائب صدر جے آئی یوتھ ضلع گھوٹکی ، حافظ شہزاد گل ڈائریکٹر کریکٹر ایجوکیشن ضلع رحیم یار خان ، ابوالاعلیٰ مزاری ناظم سوشل میڈیا جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور کراچی سے نکلنے والے سندھی رسالے ماہانہ وینجھار کے ضلع گھوٹکی کے نمائندہ اور نوجوان ادیب عبید اللہ گڈانی ، و دیگر موجود تھے۔ علماکرام نے اپنے خطابات میں حضور نبی ﷺ کی سیرت کو بیان کیا پروگرام مولانا لیاقت علی محمدی کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔