سندھ کی خواتین حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ سرگرم رہی ہیں، سندھانی تحریک

54

بدین (نمائندہ جسارت) عوامی تحریک کی ذیلی تنظیم سندھانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں نے دیگر سرگرم عہدیداران خشبو گیرانو، بیگم زئنور، فطرت ہالیپوٹو، سندھو جمالی، رانی ہالیپوٹو، سنگیتا میگواڑ، سکینہ درس اور دیگر کے ہمراہ ضلع کے دیہی علاقوں گولارچی، کھورواہ، ڈئی اور ٹنڈوباگو کے مختلف دیہاتوں کے 2 روزہ دورے کے موقع پر خواتین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی خواتین اپنے بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہونے کے باوجود سندھ کی بقا اور حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ سرگرم رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری خواتین بے روزگاری، غریب اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، ہر دور کے حکمران خواتین کو حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ظلم جبر ناانصافی زیادتی کا نشانہ بنانے میں سرگرم رہتے ہیں۔ سندھانی تحریک کی خواتین رہنماؤں نے کہا سندھ کی بہادر خواتین ایک بار پھر سندھ کے حقوق کے علاوہ ارسا ایکٹ میں ترمیم، دریائے سندھ پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی کینال کے خلاف شروع کی جانے والی جدوجہد میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہیں نے خواتین شرکاء سے اپیل کی کہ کراچی میں ہونے والی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کے لیے بھرپور تیاری کر کے شامل ہوں تاکہ سندھ دشمن طاقتوں کو بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے۔