اسلام آباد (کامر س ڈیسک ) صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ممبر ممالک کے سربراہان سمیت دیگر مبصرین شرکت کریں گے جو کم از کم ساڑھے تین ارب آبادی کے ترجمان ہوں گے ،ایسا موقع پاکستان کیلئے نعمت سے کم نہیں ہے ،ہم اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سنٹرل ایشین ممالک کا ایک دوسرے کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا اہم موقع ہے اور پاکستان میں اس کے انعقاد سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کی بہتری کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔