سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

75
gold

کراچی ( کامرس رپورٹر )سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2659 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 171 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر جاپہنچا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔