روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15رکنی اسکواڈ میں شامل

38

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)حسیب اللہ اور مہران ممتاز کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر اور آل راونڈر معاذ صداقت کو پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔یہ فیصلہ اول الذکر کرکٹرز کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد کیا گیا، اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے، تیسرے روز ٹیم کے مزید 6 کھلاڑیوں نے کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل مہران ممتاز ہفتہ کو پاکستان شاہینز کے کیمپ میں شامل ہوئے تھے جبکہ گزشتہ شب میں رپورٹ کرنے والے حسیب اللہ قومی ا سکواڈ میں نام آجانے کے بعد کیمپ چھوڑ گئے، کیمپ کے آخری روز آج پاکستان شاہینز ٹیم اوول گرائونڈ میں ٹی 20 پریکٹس میچ کھیلے گی۔