ہمیشہ نتیجے کیلیے کھیلتے ہیں اور یہی ہمارا انداز ہے،بین اسٹوکس

150

ملتان (نمائندہ خصوصی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے ہم ہمیشہ رزلٹ کے لیے کھیلتے ہیں اور یہی ہمارا انداز ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جیت کا موقع پیدا کریں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔بین اسٹوکس نے کہا کہ میں پہلے سے بہتر ہوں،فیلڈ میں واپسی پرخوش ہوں،خود کو پازیٹو رکھوں گا،انجری کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے محنت کی اور مکمل فٹنس کے لیے وقت لگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ بہت اچھا رہا،دوسرے ٹیسٹ کے منتظر ہیں، پہلے ٹیسٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کی پرفارمنسز بہت شاندار رہی ہیں۔انگلش کپتان نے کہا کہ میٹ پوٹس اچھی بو لنگ کر رہا ہے، ان کنڈیشنز میں بولروں کو آرام بھی دینا پڑتا ہے۔پچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی پچ ہو اس پر کھیلنا ہے،پہلے سے استعمال پچ دیکھ کر پلان تیار کیا جا رہا ہے، ہم نے پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے آسان پچ پر وکٹیں لیں،دیکھتے ہیں کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پچ کیسا کھیلتی ہے، پہلے گھنٹے یا پھر پہلے روز پچ کا پتہ چل جائے گا۔بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ بولروں کا ورک لوڈ مینج کیا گیا ہے۔